پشاور: (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں تنخواہوں کا بل 6 ارب روپے ہے لیکن تنخواہوں کیلئے ہمیں ساڑھے 4 ارب روپے مل رہے ہیں، وفاق خیبرپختونخوا کی 60 ارب کی سبسڈی کھا گیا ہے، آخری 2 سال میں عمران خان نے خیبرپختونخوا میں 68 ارب روپے ٹرانسفر کئے۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر خزانہ نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کا حل صرف الیکشن میں ہے لیکن عمران خان کے خوف سے یہ الیکشن نہیں کروا رہے ہیں، الیکشن نہ کروانے کی قیمت عوام ادا کر رہی ہے، پاکستان کی معیشت مکمل تباہ ہو گئی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ پیناڈول کی فیکٹری اور قیمت کو تو حکومت سنبھال نہیں پا رہی ہے، آئی ایم ایف ڈیل کو بھی متنازع بنایا جا رہا تھا لیکن آئی ایم ایف کی ڈیل تو کامیابی سے پوری ہو گئی۔
خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ایف بی آر کی ٹیکس کولیکشن ہمیں دیدیں کیونکہ وفاق نے صرف 8 فیصد ٹیکس اکھٹا کیا ہے، گزشتہ سال 30 فیصد ٹیکس اکھٹا کیا گیا تھا جب کہ خیبرپختونخوا کی ٹیکس کولیکشن 42 فیصد ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کل عمران خان نے معیشت پر بات کی، خیبرپختونخوا اور تمام چھوٹے صوبوں کی معیشت پر اثر پڑ رہا ہے، تاریخی سیلاب میں حکومت کی نا اہلی پوری دنیا کے سامنے ہے، پاکستان کو اس وقت چیلنجز کا سامنا ہے لیکن حکومت عمران خان پر غیر قانونی مقدمات بنانے میں لگی ہوئی ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے اقدامات کو اون نہیں کر رہی ہے جب کہ مفتاح اسماعیل اپنے بجٹ کو اون نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت والے ماضی میں مہنگائی مارچ پر نکلے تھے، آج ملک میں تاریخ کی بد ترین مہنگائی ہے، آئی ایم ایف کی ڈیل کے بعد ڈالر 211 سے 236 پر پہنچ گیا ہے، پیٹرول، ڈیزل اور اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، معاشی مسائل کا حل عوامی مینڈیٹ میں ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

