لکھنؤ: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ میں ایک دن میں اتنی بارش ہوگئی جتنی اوسطاً ایک ماہ میں ہوا کرتی ہے۔ بارش سے مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
مسلسل ہونے والی بارش سے ایک کی گھر کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
اترپردیش کے محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو لکھنؤ میں اوسطاً ایک ماہ میں ہونے والی بارش کے برابر ہے۔ اس لیے سڑکیں زیر آب ٓگئیں اور کئی فٹ پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
غیر معمولی بارش کے باعث شہر میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکول اور کالج بھی بند ہیں جبکہ کاروبار زندگی معطل ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی ممبئی اور لکھنؤ سمیت اترپردیش کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

