Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سرحد پار حملے میں 3 جوانوں کی شہادت، معاملہ افغانستان کیساتھ اٹھایا ہے: دفتر خارجہ

By adminستمبر 15, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے، ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی ریسکیو اور بحالی کا عمل جاری ہے۔ سرحد پار حملے میں 3 جوانوں کی شہادت کے معاملے کو افغانستان کیساتھ اٹھایا ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران عاصم افتخار نے کہا کہ پاک افغان سرحد پار حملے میں 3 جوانوں کی شہادت کے معاملے کو افغانستان کے ساتھ اٹھایا ہے۔ ہم نے واضح کیا افغان انتظامیہ ایسے واقعات کا سدِباب کرے۔ افغان انتظامیہ مستقبل میں ایسے واقعات کے دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنائے۔ یو اے ای میں کرکٹ میچ کے دوران بدتمیزی اور مار پیٹ کے واقعات افسوسناک ہیں۔ دونوں برادر ممالک کے دوست عوام کے درمیان ایسے واقعات کی گنجائش نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارتی قابض افواج نے شوپیاں، اسلام آباد کے اضلاع میں مزید تین نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے، بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے، مقبوضہ علاقہ میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر دنیا کا ایسا خطہ ہے جہاں بڑی تعداد میں بھارت نے اپنی افواج تعینات کر رکھی ہے اور اس طرح بھارت نے کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ بنایا ہے۔ بھارت نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں اب تک 670 افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے جن میں سے 150 کو اس سال یکم جنوری سے اب تک شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو اظہار رائے سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت ،نوجوانوں،صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد کو جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ناقابل قبول ہے ، پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بند کرائے اور خطہ میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرائے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورہ پر تاشقند میں ہیں ۔ وزیراعظم ازبکستان میں قیام کے دوران ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت سے بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، دیگر وزرا اور سینئر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری وفد میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی نہ پھیلانے کے باوجود موسمیاتی تغیر سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو اس وقت بدترین سیلاب کا سامنا ہے، ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے شدید تباہی ہوئی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان کو دوست ملکوں کی طرف سے بڑی تعداد میں امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے 9 اور 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ عالمی ادارہ کے سربراہ نے دورہ پاکستان کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جا کر بے گھر ہونے والے افراد سے ملاقات کی، انہیں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور متاثرہ لوگوں کو امدادکی فراہمی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
عاصم افتخار نے کہا کہ مختلف ممالک نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے پاکستان کی فراخدلانہ معاونت کی ہے ، اب تک 100 سے زائد پروازوں کے ذریعے امدادی سامان پاکستان پہنچا ہےجو ہمارے پارٹنرز اور دنیا کے مختلف دوست ممالک نے بھیجا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال پر اظہار افسوس کیااور انہوں نے تعزیت کیلئے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب کو ایک خط بھی ارسال کیا جس میں برطانوی حکومت اور شاہی خاندان سے تعزیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کو شاہی منصب سنبھالنے پر حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.