کراچی: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی جوان فاسٹ بولر اور اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ پی سی بی کے مبینہ ناروا سلوک پر بری طرح برس پڑے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے الزام عائد کیا کہ اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل انجری کا شکار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی ری ہیب خود کر رہے ہیں اور پی سی بی ان کا بالکل ساتھ نہیں دے رہا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کی بحالی کے لیے اپنے طور پر معالج کا بندوبست کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن میں بولنگ کا آغاز کریں گے اور اسی ماہ کے آخر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔
وہ جولائی میں گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران دائیں گھٹنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد وہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ، پاکستان کے دورہ ہالینڈ اور ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے۔
ابتدائی طور پر ان کی بحالی کا دورانیہ 28 اگست کو ختم ہونا تھا لیکن اس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف سات میچز کی ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق بورڈ کے میڈیکل پینل نے انہیں مزید علاج کے لیے انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

