تازہ تر ین

شہباز گل کی رہائی کے بعد پہلی ٹویٹ اور تازہ تصویر وائرل

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت پر رہائی کے حکم کے بعد ان کی پہلی ٹویٹ اورتازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شہباز گل ٹوئٹر پر فعال ہو گئے۔ ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ٹویٹ میں قرآن کی آیت “حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ” شیئر کی گئی ہے۔
اس آیت کا مطلب ہے کہ ہم کو خدا کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے۔ رہائی کے حکم پر کی گئی شہباز گل کی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
دوسری جانب شہباز گِل کی تازہ تصویربھی سامنے آئی ہے، یہ تصویر پی ٹی آئی کے تصدیق شدہ پیجز پر شیئر کی جا رہی ہے۔
شہباز گل کی تازہ تصویر بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv