تازہ تر ین

سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے خریدا گیا آٹا پنجاب حکومت نے بارڈر پر ضبط کرلیا

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے پنجاب سے خریدا گیا آٹا، پنجاب حکومت نے بارڈر پر ضبط کرلیا۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کا ریلیف کا سامان ضبط کرنے کا کوئی جواز نہیں، تباہ کن صورت حال کے وقت پی ٹی آئی حکومت ریلیف آئٹمز ضبط کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم اے نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے پنجاب سے آٹا خریدا تھا، پنجاب حکومت نے پنجاب کی سرحد پر آٹےکے ٹرک روک لیے اور ایف آئی آر کٹوا دی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی باربار حد پار کر رہی ہے، پہلے جعلی مہم چلائی اب ریلیف آئٹمز روک رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv