تازہ تر ین

کوہاٹ میں تھانے پر دستی بم حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

کوہاٹ : (ویب ڈیسک) کوہاٹ میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم کے حملے میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دستی بم کا حملہ تھانا بلی ٹنگ پر کیا گیا جس میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانے پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ادھر ضلع خیبر کے علاقے گودر میں بھی ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ رات کو پیش آیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv