واشنگٹن : (ویب ڈیسک) نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملوں کو 21 برس بیت گئے، 11 ستمبر 2001 کا سورج امریکی عوام کیلئے قیامت بن کر طلوع ہوا، ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں طیارے ٹکرانے سے تقریباً 3000 افراد لقمہ اجل بنے۔
گیارہ ستمبر 2001 کو امریکہ کے چار مسافر طیارے فضا میں بلند ہوتے ہی ہائی جیک کرلیے گئے، دہشتگردوں نے دو طیارے یکے بعد دیگرے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے ٹکرا دیئے، دنیا کی بلند و بالا عمارت دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئی، تیسرا ہائی جیک طیارہ امریکی محکمہ دفاع کی عمارت پینٹاگون سے ٹکرایا جبکہ چوتھا پنسلوینیا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوا۔
امریکی تاریخ کے اس خونی ترین حملے میں 17 ہائی جیکرز سمیت 2996 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ زخمیوں کی تعداد چھ ہزار سے زائد تھی، اس کے ساتھ ہی امریکی معیشت کو بھی 10 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔
امریکا نے حملوں کا الزام القاعدہ اور اس کے سربراہ اسامہ بن لادن پر عائد کیا جس کی تلاش میں ایک ماہ بعد ہی افغان سرزمین پر میزائلوں کی برسات کردی گئی، بدلے کی آگ سے شروع ہونے والی اس جنگ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ قرار دیا گیا جس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
افغانستان اور عراق سمیت متعدد ممالک کو کھنڈرات کا ڈھیر بنا ڈالا، گوانتا نامو بے اور ابوغریب جیسے بدنام زمانہ عقوبت خانے بھی وجود میں آئے، جہاں امریکی فوجیوں نے ظلم کی نئی داستانیں رقم کیں، پاکستان، افغانستان اور عراق اس جنگ کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں۔
نائن الیون حملوں کی یاد میں امریکا سمیت دنیا بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

