جکارتا: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے دارالحکومت، جکارتا کا ٹریفک دنیا کے ہولناک اور پرہجوم ٹریفک میں شمار ہوتا ہے۔ اب حکومت نے عوامی کو سرکاری ٹرین میں سفر کی ترغیب کے لیے ٹرینوں میں مفت زومبی شو کا اجرا کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں ریپڈ ٹرانزٹ کمپنی نے ایک ریلوے اسٹیشن کو اور وہاں آنے والی ٹرین میں خون میں ڈوبے خونخوار کردار شامل کئے ہیں جنہیں دیکھ کر عوامی دلچسپی کے لیے زیادہ دلچسپی اور کچھ خوف کی وجہ بھی ثابت ہورہے ہیں۔
گزشتہ ماہ ایل آرٹی جکارتہ اور پینڈورا باکس انٹرٹینمنٹ کمپنی نے یہ پروگرام شروع کیا تاکہ لوگ اس ٹرانسپورٹ سسٹم کو استعمال کریں اور بالخصوص نوجوان اپنی سواریوں کے بجائے ٹرینوں میں سفر کریں۔
اب اسٹیشن پر پھٹے کپڑے اور لہو کے دھبے والے زومبی جابجا دکھائی دیتے ہیں۔ ان میں سے بعض کے دانت بڑے ہیں لیکن مکمل سفید آنکھوں والے عفریت زیادہ خوفناک دکھائی دیتے ہیں۔ یہ مسافروں کی جانب بڑھتے ہیں، ان کا پیچھا کرتے ہیں اور اسٹیشن میں بنی خاص تاریک گلیوں میں ان کا پیچھا کرتے ہیں۔ تاہم یہ کسی کو ہاتھ نہیں لگاتے اور نہ ہی پکڑتے ہیں۔
اس دوران ایک پولیس افسر انہیں پکڑتا ہے جو خود بھی اس شو کا حصہ ہے۔ پھر جعلی خون سے بھری ٹرین میں ایک ٹی وی اینکر (فنکار) آکر کہتا ہے کہ شہر میں ’پینڈورا‘ وائرس پھیل گیا ہے جو تندرست افراد کو چلتی پھرتی لاشوں میں بدل دیتا ہے۔
پھر سپاہی نقلی بندوقوں کے ساتھ آکر اصل مسافروں کو بچاتے ہیں۔ لیکن یہ بھی ہوتا ہے زومبی کہیں سے بھی اچانک نمودار ہوجاتے ہیں اور آپ کو خوفزدہ بھی کرسکتے ہیں۔ اسٹیشن پر زومبی سے خبردار کا بورڈ بھی لگایا گیا ہے۔
اس پلیٹ فارم کو 2016 کی کوریائی فلم ٹرین ٹو بوسان کے نام پر ’ٹرین ٹو ایپوکلپس‘ یا سانحے کی ریل کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جکارتا 3 کروڑ آبادی کا شہر ہے اور عوام اپنی گاڑیوں میں سفر کرتی ہے جس کی وجہ سے وہ دھویں اور الودگی کا ایک مرکز بن چکا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

