لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کےلیے کام کرنے والی اہم رفاہی تنظیموں اور منتخب کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو سیلاب متاثرہ علاقوں ابتر صورتحال سے آگاہ کیا اور سیلاب متاثرین کےلیے الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں سے مطلع کیا۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان کی سیلاب سے متاثر سوا تین کروڑ آبادی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعداد پرتگال کی کُل آبادی کے تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔ عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک کے چاروں صوبوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں کام کر رہی ہے اور متاثرین کو بڑے پیمانے پرپکا پکایا کھانا، پینے کا صاف پانی، خشک راشن، خیمے اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے. عبدالشکور نے بتایا کہ الخدمت ملک گیر تنظیم ہے اور اس کے کئی ہزار رضاکار ریسکیو اور ریلیف کے کام میں مصروف ہیں۔ پاکستانی ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد اُن کے ہمراہ طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ صدر الخدمت نے کہا وہ سیکرٹری جنرل کی بروقت پاکستان آمد کو دل سے سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سیلابی صورت حال کا آنکھوں سے جائزہ لینے کے بعد وہ دنیا کو زیادہ موثر انداز میں مالی مدد کے لئے آمادہ کر سکیں گے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستانی باہمت قوم ہیں اور وہ یہ بات تب سے جانتے ہیں جب وہ ‘یو این ایچ سی آر’ کے ہائی کمشنر تھے اور پاکستان کے دورے پہ آیا کرتے تھے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بھر پور مہم چلانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ انہوں نے پاکستانی قوم کے عزم، ہمت اور فراخ دلی کا قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔ پاکستانی قوم اگر اپنے سیاسی معاملات کو سلجھانے میں کامیاب ہو جائے تو اس کے ایک عظیم قوم بننے کے امکانات بہت روشن ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

