اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب پاکستانی ٹیم نے کپتان بابر اعظم سے پوچھے بغیر ہی ریویو لے لیا۔ بابر اعظم معصومانہ انداز میں بتاتے رہ گئے کہ کپتان تو وہ ہیں۔
ایشیا کپ میں پاک سری لنکا میچ کے اختتامی لمحات میں سری لنکا کے کپتان شناکا نے حسن علی کی گیند پر پل کرنے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
بابر اور حسن علی نے اپیل کی لیکن انڈین امپائر انیل چودھری نے اپیل مسترد کر دی۔
محمد رضوان نے ری ویو کا اشارہ کر دیا اور انیل چودھری نے بھی تھرڈ امپائر کو ریویو لینے کا کہہ دیا۔ اس دوران بابر اعظم حیران رہ گئے اور معصومانہ انداز میں بتایا کہ کپتان تو وہ ہیں۔
ریویو پاکستان کے خلاف ہی گیا اور ٹی وی امپائر نے بھی شناکا کو ناٹ آؤٹ ہی قرار دیا۔ سری لنکن ٹیم اس وقت فتح کے بالکل قریب پہنچ چکی تھی۔
بابراعظم کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ شائقین کرکٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

