لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے صوبے میں خصوصی ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں خصوصی ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس 2 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن اپنے اداروں کےدورے کر کے رپورٹ پیش کریں اور خصوصی ملازمین کو اپنے آبائی علاقوں کے قریب اداروں میں پوسٹنگ دی جائے۔
اجلاس میں خصوصی ملازمین، میوزک ٹیچرز او ربریل ٹیچرز کی پوسٹوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ 664 خصوصی ڈیلی ویجز ملازمین کی مدت ملازمت میں 3ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے ڈیلی ویجز ورکرز کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

