اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے کل بروز ہفتہ ملک بھر میں ااحتجاج کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کی میٹنگ ہوئی اور تمام قیادت نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ہم ملک گیر تحریک چلانے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی حالات مشکلات کا شکار ہیں اور ملک کو انتخابات سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جن علاقوں میں الیکشن ملتوی کیے گئے وہاں سیلاب ہی نہیں تھا۔
فواد چودھری نے کہا کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور عمران خان کے خلاف مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ عمران خان کو نااہل کر کے الیکشن سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز انتخابات ملتوی کر کے غلط فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے کل احتجاج کیا جائے گا اور اگلے ہفتے مہنگائی پر بھی بات کریں گے۔ بجلی، تیل اور کھانے پینے کی اشیا پر بھی بات کریں گے۔ عمران خان کل آئندہ مرحلے کا اعلان کریں گے۔ ایشیا کپ کی طرح پاکستان کی سیاست بھی آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پوری کابینہ سڑک پر کھڑی رہی۔ کل عمران خان گجرانوالہ میں لائحہ عمل کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے اور عمران خان کے خلاف مہم پر پوری قوم یک زبان ریلی کی صورت میں نکلے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سے باہر کر کے جمہوریت کو قائم رکھنا ممکن نہیں اور پاکستان کی قوم مائنس عمران خان کو تسلیم نہیں کرے گی۔ ہمارے پنجاب کے اراکین سے رابطے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن پنجاب حکومت بدلنے سے پہلے وفاقی حکومت کو بدلنے میں کامیاب ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

