اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ جلسہ میں اگلے لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا۔
سابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر مشاورت ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جاری عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اسی حوالے سے صوبائی صدور کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم مختلف شہروں میں شیڈول جلسے جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کر رہے ہیں، 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں، میری تحریک کا مقصد اس ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے، ہمارا عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ کل گوجرانوالہ کا جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک کے آخری جلسہ ہوگا۔ اس میں حقیقی آزادی کے مشکل مرحلے کا اعلان کروں گا۔ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ قوم پی ٹی آئی کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے۔ مائنس ون فارمولے کی مہم چل رہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

