اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانوی وزیرِ اعظم الزبتھ ٹرس کو تعزیتی خط لکھا ہے جس میں ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانوی ہم منصب اور ان کے توسط سے شاہی خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
وزیر اعظم نے خط میں کہا کہ بحیثیت ملکہ، برطانیہ پر طویل ترین مدت تک حکمرانی کرنے کے ساتھ ساتھ ملکہ الزبتھ دوئم نے اس تمام عرصہ میں برطانیہ اور دنیا بھر میں مثبت تبدیلیوں میں کلیدی کرداد ادا کیا،ملکہ الزبتھ دوئم کے دولتِ مشترکہ کیلئے خلوص اور ان کی انتھک نگرانی میں یہ تنظیم دنیا کی سب سے بڑی آزاد ممالک کی تنظیم بن گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ طویل عرصہ تک عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے خدمات کے باوجود ملکہ الزبتھ کی شخصیت اور ان کی موجودگی یونائیٹڈ کنگڈم اور دنیا بھر کے لوگوں کیلئے اتحاد اور اخوت کی طاقت کا نشان بنی، برطانیہ اور دولتِ مشترکہ کی سربراہ کے طور پر پاکستانی عوام کے ملکہ الزبتھ کیلئے ہمیشہ احترام اور عزت کے جذبات رہے۔
انہوں نے کہا کہ دہائیوں پر محیط ان کی حکومت کے دوران پاکستانی عوام اور ملکہ الزبتھ کے درمیان اس عزت و احترام کے رشتے میں مضبوطی میں اضافہ ہوا۔مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی تمام تر ہمدردیاں برطانوی شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

