اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو سیلاب اور قدرتی آفات سے دوچار غریب ممالک کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی این ایف آر سی سی آمد پر انہیں سیلاب سے نقصانات اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر ان کے مشکور ہیں اور ان کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتونیوگوتریس اور وفد پاکستان سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں، پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا مگر بحالی کا بڑا چیلنج اب بھی موجود ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیکرٹری جنرل ایسے وقت آئے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عالمی برادری کو سیلاب اور قدرتی آفات سے دوچار غریب ممالک کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مختلف ممالک سے امداد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہمیں فنڈنگ کی ضرورت ہے اور وفاقی حکومت پاک فوج کے تعاون سے متاثرہ علاقوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مواصلاتی نظام کی بحالی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے اور وہ صرف پاکستانی نہیں لیکن پاکستانیوں کے جذبات کو سمجھتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

