تازہ تر ین

سیلابی پانی اترنے کے بعد ریلوے کا پشاور سے روہڑی روٹ بحال

لاہور: (ویب ڈیسک) سیلابی پانی اترنے کے بعد پاکستان ریلوے کا پشاور سے روہڑی روٹ بحال ہو گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ 13 دن کے بعد آج رات پشاور سے روہڑی تک پہلی ٹرین روانہ ہو گی۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق خیبر میل پشاور سے لاہور، رحیم یارخان اور بہاولپور سے روہڑی تک جائے گی۔
پاکستان ریلویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دو دن کے بعد رحمان بابا ٹرین براستہ فیصل آباد سے لاہور اور روہڑی تک روانہ ہو گی۔
ریلویز ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے ساتھ 10 اکتوبر تک مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv