تازہ تر ین

برطانوی ہائی کمشنر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی ملاقات

لاہور: (ویب ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ ملاقات میں انگلینڈ کےدورہ پاکستان سےمتعلق معاملات زیرغورآئے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان پہنچے گی، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کراچی اور لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں بھی 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی، تین ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز راولپنڈی،ملتان اور کراچی میں کھیلی جائےگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv