جنوبی کوریا: (ویب ڈیسک) اگرچہ ویڈیو پروجیکٹر والی کئی عینکیں بازار میں دستیاب ہیں لیکن اب لینووو نے ٹی ون نامی ایک عینک پیش کی ہے جسے آپ ذاتی سینما کا نام دے سکتے ہیں کیونکہ اسے پہن کر ایک وسیع اسکرین پر ایچ ڈی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔
لینووو گلاس ٹی ون فون، کمپیوٹر، اور ٹیبلٹ سے منسلک ہوجاتا ہے اور اس کے بعد آپ ایک وسیع مجازی اسکرین پر ویڈیو دیکھ سکتے ہیں اور ویڈیو گیمز دیکھ سکتے ہیں۔
اس طرح آپ بس میں بیٹھے ہوئے فلم دیکھ سکتے ہیں اور ویڈیو گیم کھیل سکتے ہیں۔ اس میں اوایل ای ڈی ڈسپلے ہے جو وسیع رقبے پر مجازی طور پر پھیل سکتا ہے۔ اسے بلیوٹوتھ کی بورڈ سے جوڑکر آپ اس پر ویکوم اسٹائل کے پین بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
مائیکرواو ایل ای ڈی کی بدولت ہر آنکھ پر فل ایچ ڈی ڈسپلے نمودار ہوتا ہے جس کا فریم ریٹ 60 ہرٹز ہے۔ لیکن اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اس میں ہیڈفون جیک ہے یا پھر بلیو ٹوتھ ہیڈفون لگانا ہوں گے۔
اس میں ایک طاقتور بیٹری لگائی گئی ہے تاہم اسے دیگر آلات سے بھی جوڑا جاسکتا ہے اور کمپنی کے مطابق ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد ورچول عینک گھنٹوں کام کرسکتی ہے۔
حال ہی میں اسے ایک نمائش میں پیش کیا گیا ہے اور قیمت 1300 سے 1500 ڈالر ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

