تازہ تر ین

متحدہ عرب امارات کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔
سیلاب زدگان کے لیے ایک کروڑ ڈالر کا اعلان یو اے ای کے وزیر ثقافت نے کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے وزیر ثقافت شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان سے اظہار تشکر کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے انفرادی سطح پر دیا جانے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا عطیہ ہے اور یہ عطیہ پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لیے دردمندی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اس ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جبکہ سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv