تازہ تر ین

پاکستان کی معیشت، سیاست تباہ کرنے والوں کو خود نقصان ہو گا، شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو پاکستان کی معیشت اور سیاست کو تباہ کرنے آئے ہیں ان کو خود نقصان ہو گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج فتح جنگ عدالت میں چالان پیش کر دیا ہے۔ سعودی عرب کیس میں مجھے نامزد کیا گیا جہاں پر میں موجود بھی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج عدالت نے کہا آئندہ سماعت پر فرد جرم لگائیں گے، یہ جھوٹوں، نااہلوں کی حکومت ہے اور سچ کی فتح ہو گی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جو پاکستان کی معیشت اور سیاست کو تباہ کرنے آئے ہیں ان کو خود نقصان ہو گا اور جلد عمران خان کی فتح ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv