تازہ تر ین

میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے تحریری دلائل جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ توہین عدالت کیس ناقابل سماعت ہونے پر دلائل کو ریکارڈ پر رکھا جائے اور تحریری دلائل کی وضاحت سماعت کے دوران زبانی دلائل میں بھی کی جائے گی۔
عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو سوموٹو اختیار نہیں ہے اور میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی دلیل کی حمایت میں مزید تحریری دلائل دینے کو تیار ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv