کینیڈا : (ویب ڈیسک) کینیڈا میں چاقو سے حملہ کر کے شہریوں کو ہلاک اور زخمی کرنے والا دوسرا ملزم پکڑا گیا۔
کینیڈین پولیس نے چاقوحملہ کا دوسرا ملزم گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق چاقو حملے کے دوسرے ملزم مائلز سینڈرسن کو کمیونٹی سینٹر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
چاقو حملے کا ایک ملزم ڈیمن سینڈرسن دو روز قبل مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیمن سینڈرسن کو ممکنہ طور پر اس کے بھائی مائلز سینڈرسن نے ہی مارا ہے۔
31 سال کے ڈیمین سینڈرسن کی لاش جیمز کری نیشن میں ایک گھر قریب سبزے سے ملی تھی۔ اس علاقے سے حملے کے کئی مقتولین کا تعلق تھا۔
واضح رہے کہ تین روز قبل دو ملزمان نے چاقو سے وار کر کے 10 افراد کو ہلاک،18 کوزخمی کردیا تھا۔ حملہ آوروں نےجیمز سمتھ کری نیشن اور قریبی گاؤں ویلڈن میں شہریوں پر13 مختلف مقامات پر حملہ کیا تھا۔
حملے کے بعد ملزمان کے مفرور ہونے سے شہر بھر میں خوف اور خاموشی کی کیفیت طاری رہی۔ پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے اور گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی تھی۔ اس واقعے کو کینیڈا کی حالیہ تاریخ کا بدترین پرتشدد واقعہ قراردیا جا رہاہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ایسے یا کسی اور طرح کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایسے سانحے بہت عام ہوتے جا رہے ہیں ۔ سسکچیوان اور کینیڈا کے لوگ مشکل اور غم کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

