راولپنڈی : (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او نے ملاقات کی، علاقائی امن و استحکام اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں ایک خاص حیثیت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز ال طبیب کی راولپنڈی جی ایچ کیو آمد ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور امن و استحکام کے امور پر بھی غورکیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں ایک خاص حیثیت ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈاکٹر سمیر نے پاکستان کے ساتھ دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور ڈاکٹر سمیر نے سیلاب سے ہوئے مالی و جانی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ڈاکٹر سمیر کی کوششوں کوسراہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

