تازہ تر ین

بابراعظم اور محمد رضوان کو جلد آؤٹ کرنے کیلئے پلان بنایا ہوا ہے، عمر گل

شارجہ: (ویب ڈیسک) افغانستان کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے لیے پلان تشکیل دے دیا ہے، امید ہے ہمارے بولرز ان پر عمل کریں گے۔
پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ورلڈ کلاس بیٹرز ہیں، جس طرح ہم دیگر ٹیموں کے خلاف منصوبہ بندی کرتے ہیں،اسی طرح پاکستان کے خلاف بھی پلان بنایا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ٹیموں کے مابین اچھا میچ ہو گا۔
عمر گل نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان اور افغانستان کے میچز میں کافی دباو ہوتا ہے، بہت لوگ اس میچ کو دیکھنے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بہت سی امیدیں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv