تازہ تر ین

11ستمبرکے انتخاب میں تحریک انصاف ہی جیتے گی،یاسمین راشد

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر صحت اور صدر تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پی پی 139کے انتخاب کیلئے انتخابی مہم کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کال سنٹرکا دورہ بھی کیا اور آپریٹرز سے پبلک فیڈبیک لیا۔انہوں نے کہاکہ11ستمبرکو شیخوپورہ کی عوام عمران خان کو ووٹ ڈالنے ضرورنکلے گی۔عوام کا فیڈبیک حاصل کرنے کیلئے پارٹی دفترمیں خصوصی کال سنٹرقائم کیا گیا ہے۔ 11ستمبرکے انتخاب میں تحریک انصاف ہی جیتے گی۔ عوام کی جانب سے انتہائی مثبت فیڈبیک حاصل ہو رہا ہے۔ 11ستمبرکے انتخاب کیلئے شیخوپورہ اور شرقپورکے گھرگھرجاکرمہم چلائی جارہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv