جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں پٹرولیم مصنوعات میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس پر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مشتعل عوام نے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انڈونیشیا میں ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت جکارتہ سمیت تمام بڑے شہروں میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور سرکاری املاک کو نذر آتش کردیا۔
اندونیشیا کے شہروں سورابایا، مکاسار، کینڈاری، ایچ اور یوگیاکارتہ میں مشتعل مظاہرین اور پولس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس پر مظاہرین نے پتھر برسائے اور پولیس وین کو آگ لگادی۔
ان مظاہروں میں طلبا کی بڑی تعداد شریک ہے۔ اپوزیشن جماعتوں اور مظاہرین نے حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ مشکل حالات کے تحت کیا۔ حکومت کے پاس کوئی چارہ باقی نہ رہا۔ بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں پر سبسڈی دینا ناممکن ہے۔
خیال رہے کہ انڈویشیا میں کئی برسوں سے حکومت پٹرولیم قیمتوں پر بھاری سبسیڈیز دیتی آئی ہیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا سکے تاہم اب اچانک 30 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

