تازہ تر ین

سعودی سفیر کا جمع پونجی سیلاب زدگان کو دینے والے بچے کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پشاور کے 4 سالہ احمد مصطفیٰ سے ملاقات کی۔
گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں 4 سالہ بچہ سیلاب زدگان کیلئے اپنی جمع کی گئی ساری رقم امدادی کیمپ جمع کراتا ہے۔
جمع پونجی کے خرچ کے حوالے سے پوچھنے پر بچہ بتاتا ہے کہ یہ رقم عمرے کیلئے جمع کر رہا تھا۔
پشاور کے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی اور اب سعودی سفارتخانے نے بچے کو والد کے ہمراہ مہمان بنایا ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے احمد مصطفیٰ اور اس کے والد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی سفیر نے 4 سالہ احمد اور اس کے والدین کو عمرے کی ادائیگی کیلئے بھیجنے کا اعلان کیا۔
سعودی سفارتخانے کے مطابق بچے کے والد نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ہر آزمائش میں ساتھ کھڑے رہنےپر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv