تازہ تر ین

روسی اور فلسطینی دفاعی حکام کے درمیان فوجی اور انٹیلیجنس تعاون پر تبادلہ خیال

ماسکو: (ویب ڈیسک) ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس کے موقعے پر ماسکو میں موجود فلسطینی فوجی جنرل اور روس کے ڈپٹی وزیر دفاع کے درمیان فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعان پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی ڈپٹی وزیر دفاع الیگزینڈرفومن اور فلسطینی سکیورٹی فورسرز کے میجر جنرل نضال ابو دخان کے درمیان ملاقات کے دوران ممکنہ فوجی اور انٹیلیجنس تعاون پر گفتگو کی گئی ہے۔
غیر ملکی ادارے کی خبر کے مطابق دونوں حکام کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات مغربی پابندیوں کے شکار روس کے اتحادیوں کےساتھ ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس اور رشیا آرمی فورم 2022 سے علیحدہ ہوئی ہے ۔
روس فلسطین کی علیحدہ ریاست کے دعویٰ کی حمایت کرتا ہے تاہم فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعاون کے حوالے سے ہونے والے یہ ملاقات روس اور اسرائیل کے تعلقات کو متاثر کر سکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv