اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ کے کیس میں شہباز گل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل دلائل طلب کرلئے، پراسیکیوٹرنے کہا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محض ایک پہلو کو دیکھتے ہوئے فیصلہ دیدیا۔ ابھی تفتیش باقی ہے کہ اس سازش میں شہباز گِل کے ساتھ اور کون شامل تھا، ابھی یہ بھی دیکھنا ہے کہ ٹرانسکرپٹ کہاں تیار ہوا اور کس نے کیا۔
اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ جسمانی ریمانڈ سے متعلق جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نہیں آتا درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کی جاسکتی۔
شہبازگل کے وکیل فیصل چوہدری حکمنامے کی کاپی لے کر کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔
جج نے کہا کہ تفتیش کا ریکارڈ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے، شہبازگل کے وکیل نے کہا کہ سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کو نوٹس جاری نہیں کیا تھا، پراسیکیوٹررضوان عباسی بولے عدالت اِن کو نوٹس جاری کر دے اور کل فریقین کے دلائل سن لے، یہ کل عدالت کو کہیں گے کہ ابھی نوٹس نہیں ہوئے پہلے نوٹس جاری کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھا کہ اگر ضرورت ہو تو ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، جج نے استفسار کیا کہ کون سی ایسی چیزیں ہیں جن کی مزید تفتیش کی ضرورت ہے؟ پراسیکیوٹرنے کہا کہ قانون میں 15 دن کے ریمانڈ کی گنجائش موجود ہے۔ شہباز گِل کا صرف دو دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔
نتیجے تک پہنچنے کیلئے بہت سے پہلوؤں پر تفتیش کی ضرورت ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھے بغیر فیصلہ دیا۔ عدالت نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

