کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی سوانح حیات چوتھی جماعت کے نصابی کتاب میں شامل کی گئی ہے۔
نصاب میں سبق شامل ہونے کے بعد اب پرائمری اسکول کے طلبا جان سکیں گے کہ سرفراز احمد کون تھے جنہوں نے پاکستان کو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جتوائی تھی۔
سابق کپتان کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے یہ خبر اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب کے اس صفحے کی تصویر بھی شیئر کی جس پر سرفراز احمد کی سوانح پر مشتمل سبق شامل تھا۔
انہوں نے لکھا کہ وہ اس وقت کا تصور کرتے ہی خوش ہو جاتی ہیں کہ جب ان کے اپنے بچے اسکول میں اپنے اساتذہ اور دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر اپنے ہی والد کے بارے میں پڑھیں گے، الحمد للہ اس سے زیادہ فخر کا مقام اورکیا ہو سکتا ہے۔
سرفراز احمد کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے دو آئی سی سی ٹرافیاں، 2006 کا انڈر 19 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

