تازہ تر ین

پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر انتخابات میں کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور 2023 کے انتخابات میں بھی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور کہا جاتا ہے پیپلز پارٹی صرف سندھ میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی نشستیں حاصل کیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کچھ پتہ نہیں جبکہ اداروں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں ملک کو نقصان پہنچایا اور اب عمران خان کی جانب سے ملک کو پہنچائے جانے والے نقصان کو ایک رات یا دن میں بہتر نہیں کیا جا سکتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv