تازہ تر ین

شہباز گل کو گرفتار نہیں اغواء کیا گیا: عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گرفتاری نہیں اغواء ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟
چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا اور سب ہمیں امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر تمام رہنماوں کو الرٹ جاری کر دیا۔ عمران خان نے اہم پارٹی رہنما کی گرفتاری پر مشاورت کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں حکومتی کارروائی کے خلاف ممکنہ طور پر عدالتی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv