تازہ تر ین

عمران خان جیسا منافق ہمیں امام حسین اوریزیدکے قصے سنانا بند کرے: جواد احمد

لاہور: (ویب ڈیسک) نامور گلوکار اور سیاستدان جواد احمد نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جواد احمد نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ‘عمران خان جیسا منافق ہمیں امام حسینؓ اوریزید کے قصے سنانا بند کرے، امام حسینؓ غریب اور کمزور لوگوں کے لیے کھڑے ہوئے تھے جبکہ عمران خان اپنی کرسی کے لیے ملک میں فساد پھیلارہاہے’۔
گلوکار نے مزید کہا کہ ‘حسینؓ اپنے بچوں کے ساتھ یزیدی فوج سے لڑےتھے، عمران اپنے بچے یہودیوں کےگھر رکھ کر خود اسلام کے نام پر پاکستانیوں کے بچوں کو آپس میں لڑوا رہا ہے’۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں جواد احمد کا کہنا تھا جب فوج کہتی ہےکہ ہم نیوٹرل ہیں تو عمران خان آئینی طریقے سے اپنے اقتدار کے جانےکے بعد فوج کو کہتا ہےکہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے یعنی وہ چاہتا ہے کہ فوج سیاست میں اس کے لیے آئے’۔
گلوکار کے مطابق اب جب فوج نے جنرل فیض حمیدکوپشاور سے بہاولپور لگایا ہے تو پی ٹی آئی اس بات کو سیاسی بنا رہی ہے، عمران خان اپنی کرسی کے لیے ملک میں مسلسل انتشار چاہتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv