نیبراسکا: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارہ خلاء میں موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں سرجری کرنے کے لیے ایک چھوٹا سا روبوٹ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یونیورسٹی آف نیبراسکا کے سائنس دانوں کی جانب سے بنایا جانے والا یہ روبوٹ 2024 میں خلائی اسٹیشن میں بھیجا جائے گا۔
مِیرا نامی اس روبوٹ کو ایک تجرباتی لاکر میں ترتیب دیا جائے گا اور اس یقین دہانی کے لیے آزمایا جائے گا کہ یہ لانچ میں صحیح سالم رہتا ہے کہ نہیں۔
اس روبوٹ کو جسم پر لگائے گئے چھوٹے چیروں کے اندر داخل کیا جاسکتا ہے تاکہ کم سے کم کٹاؤ کے ساتھ پیٹ کے آپریشن کیے جاسکیں اور روبوٹ اپنے استعمال کنندہ سے دور فاصلے پر رہتے ہوئے کام کرسکے۔
مستقبل میں ممکنہ طور پر روبوٹ اس قابل ہوسکتے ہیں کہ میڈیکل ایمرجنسیوں سے نمٹ سکیں جبکہ آپریشن کرنے والے ماہرین ہزاروں میل کے فاصلے پر موجود ہوں۔
اس سے قبل کیے جانے والے تجربے میں روبوٹ نے اپنے استعمال کنندہ سے 900 میل کے فاصلے پر رہتے ہوئے سرجری کی تھی۔
اس آلے کو ایسے پروگرام کیا گیا ہے کہ یہ خود کام کرسکے تاکہ اسپیس اسٹیشن کے بینڈ ودتھ کو بچایا جاسکے اور تجربے میں لگنے والے وقت کو کم کیا جاسکے۔
روبوٹ کے متعلق یہ بتایا جارہا ہے کہ یہ روبوٹ 50 سے 100 سالوں تک فعال رہے گا لیکن اس روبوٹ کو بنانے کا حقیقی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ یہ آلہ کششِ ثقل کے بغیر ماحول میں کام کرسکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

