لاہور: (ویب ڈیسک) ہیومن رائٹس واچ نے مودی سرکارکو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں اب بھی ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے، بھارت غیر قانونی طور پر آزادی اظہار رائے اور دیگر بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھی ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، ہیومن رائٹس واچ نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ وادی میں آزادی اظہار رائے اور دیگر بنیادی حقوق کو محدود کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عالمی حقوق کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی جابرانہ پالیسیوں اور سکیورٹی فورسز کی مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات اور مقدمے چلانے میں ناکامی نے کشمیریوں میں عدم تحفظ میں اضافہ کیا ہے۔ بھارتی حکام نے کئی ممتاز کشمیریوں کو بغیر وجہ بتائے بیرون ملک سفر کرنے سے بھی روک دیا ہے۔
عالمی ادارے نے وادی میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں صحافیوں کو ہراساں کرنے، دہشت گردی کے الزامات میں چھاپے اور من مانی گرفتاریوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

