تازہ تر ین

حکومت فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائےگی، شہباز شریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان کو بے نقاب کردیا، اتحادی حکومت فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائےگی۔
ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کئی دہائیوں سے ایمانداری، احتساب اور شفافیت کے نام پر لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں، عمران نیازی 8 سال حیلوں بہانوں سے فیصلےکو تاخیرکا شکار کرتے رہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے فیصلے کو رکوانےکے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 پٹیشنز دائر کیں، فیصلےکو 50 بار التوا میں ڈالنےکے لیے جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی شک کے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی’فارن ایڈڈ پارٹی‘ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv