اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ امریکی سفیر کی جانب سے پاک افغان باڈر دورے کی تفصیلات نہیں ہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کل 5 اگست کو بھارت کے مقبوضہ جموں کشمیر مںں بھارتی یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو تین سال مکمل ہو جائیں گے۔ بھارت مسلسل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں نو لاکھ سے زائد بھارتی افواج قابض ہیں۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاون، انٹرنیٹ کی بندش اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کیے جا رہے ہیں۔ کشمیری لیڈرشپ کو حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر قید میں رکھا ہوا ہے۔ بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف کل یوم استحصال منایا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کمبوڈیا کے دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ کمبوڈیہ میں 29ویں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے۔ پاکستان چین کی علاقائی حدود کا احترام کرتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

