آسٹریا: (ویب ڈیسک) دنیا میں ایک فٹبال میدان ایسا بھی ہے جو ہرگز ہموار نہیں بلکہ اسے انتہائی نشیبی پہاڑی پر بنایا گیا اور اسی ڈھلوان پر کھلاڑی کھیلتے ہیں اور گول بھی کرتے ہیں۔
اسے ’ایکسٹریم ایلپائن فٹبال‘ کا نام دیا گیا ہے جو بظاہر ناممکن لگتا ہے جسے آسٹریئن ایلپس کی پہاڑیوں پر کھیلا جاتا ہے اور سال 2014 میں اس کی بنیادی رکھی گئی جس سے سیدھے سادھے فٹبال پر مشکل ہونے کا تڑکا لگایا گیا تھا۔
میرے نزدیک سیدھا سادہ فٹبال کھیل بوریت سے بھرپور ہوتا ہے، پھر ہمیں خیال آیا کہ کیوں نہ آڑھی ترچھی پہاڑیوں پر فٹبال کے مقابلے رکھے جائیں جسے کھیلنا بہت مشکل ہو۔ خواہش تھی کہ اس کھیل میں کھلاڑی اوپر جائیں اور نیچے آئیں تاکہ کھیل کا مزہ پیدا ہوسکے۔ یہی وجہ ہے کہ اتنے ترچھے میدان کا انتخاب کیا گیا کہ فٹبال حقیقت میں محال ہوجائے،‘ ایکسٹریم فٹبال کے بانی فرانز مائر نے کہا۔
ایلپس کی پہاڑیوں پر ہموار سطح موجود نہیں ہوتی اس کے بعد فٹبال کی ایک نئی قسم منظرِ عام پر آئی جس کے مقابلے آج بھی جاری ہیں۔ یہاں تک کہ ٹیمیں مشکل ترین پہاڑیاں تلاش کرکے اس پر ڈیرہ ڈالتے ہیں۔
اس گیم کے اصول و قوانین عین عام فٹبال جیسے ہی ہیں جن کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن اس میں بہت قوت اور اسٹیمنا کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایکسٹریم فٹبال میں بار بار گیند نیچے لڑھک جاتی ہے جسے دوبارہ اوپر لایا جاتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

