تازہ تر ین

گوگل کے شریک بانی کی اہلیہ نے ایلون مسک سے افیئر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

امریکا : (ویب ڈیسک) گوگل کے شریک بانی سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہان نے ایلون مسک سے افیئر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ دنوں امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹیسلا کے بانی اور نکول شاناہان کا مبینہ افیئر گزشتہ سال کے آخر میں چلا تھا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایلون مسک سے اہلیہ کے تعلق کے بعد سرگئی برن نے 2022 کے شروع میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی جبکہ ایلون مسک سے برسوں پرانی دوستی ختم کردی تھی۔
اس رپورٹ پر اپنا ردعمل ٹوئٹر پر ظاہر کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا تھا کہ یہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ٹیسلا کے بانی کے مطابق وہ اب بھی سرگئی برن کے دوست ہیں اور ہم دونوں نے گزشتہ رات اکٹھے پارٹی کی تھی۔
تاہم اب نکول شاناہان نے بھی ایلون مسک سے کسی بھی قسم کے افیئر کی تردید کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گوگل کے شریک بانی کی اہلیہ کے وکیل کی جانب سے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے جواب میں ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ شاناہان اور ایلون مسک کے افیئر کی خبریں جھوٹ بلکہ ہتک آمیز ہیں۔
دوسری جانب سرگئی برن کے وکیل نے اخبار کی رپورٹ کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔
واضح رہے کہ نکول شاناہان کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک وکیل ہیں اور ایک لیگل ٹیکنالوجی کمپنی کلیئر ایسسز آئی پی اور بیا ایکو فاؤنڈیشن کی بانی ہیں جبکہ سرگئی برن 95 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جو ایلون مسک کے بہت پرانے دوست ہیں۔
سرگئی برن نے 2003 میں ٹیسلا کی بنیاد رکھے جانے کے بعد اس کمپنی میں کئی بار سرمایہ کاری کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv