Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں: عمران خان

By adminجولائی 8, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کہوٹہ : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئر مین اور سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ مجھ پر 15 ایف آئی آرز درج ہیں، مجھ پر ہزاروں ایف آئی آرز درج ہوں میں ہمت نہیں ہارو ں گا، مجھے جیل میں ڈال دیں، ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں پی ٹی آئی امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کے حلقے پی پی 7 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کہا رات دس بجے پہنچوں گا تو کہوٹہ والے سوئے ہوں گے، آپ سب کودیکھ کر پندرہ منٹ تک دنگ بیٹھا رہا، یہاں کی عوام کے جذبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں، ایک وقت تھا لوٹوں کو چھانگا مانگا اور مری لے جایا کرتے تھے، لوٹوں کو نہیں پتہ اب زمانہ بدل چکا ہے، ڈیزل سے پہلے تو میں لوٹوں کی بات کرنے آیا تھا، موبائل فون نے دنیا بدل ہے، سوشل میڈیا نے سب کچھ بدل دیا ہے۔ لوٹو، تم عوام میں جاؤ گے، تین نعرے سنو گے ، لوٹا، چور اور غدار نعرے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم حقیقی آزادی کے لیے جہاد کر رہے ہیں، ہم امریکی اور نہ ان چوروں کی غلامی چاہتے ہیں، ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی کی غلامی چاہتے ہیں، بھارت نے اتحادی ہوئے ہوئے بھی اپنے لوگوں کے لیے امریکی دباؤ مسترد کرکے روس سے تیل خریدا، ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے، امریکا کو آزاد خارجہ پالیسی لانے والا وزیراعظم پسند نہیں آیا، ایسی خارجہ پالیسی چاہتے تھے جو ہمارے لوگوں کے مفادات کی حفاظت کرے، امریکا کی جنگ میں ہماری فوج اور عوام نے 80 ہزار سے زائد قربانیاں دیں، ہمارے فوجی ابھی تک امریکا کی جنگ کی وجہ سے شہید ہو رہے ہیں، یہاں کوئی تحریک طالبان نہیں تھی ، خود کش حملے نہیں تھے، ہمارے سربراہ کے پاس آزاد پالیسی بنانے کی جرات نہیں تھی۔ میں نے امریکا کو کہا امن میں آپ کے ساتھ ہیں لیکن جنگ میں نہیں، امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا،
پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہامپورٹڈ حکومت آنے کے بعد پٹرول فی لٹر 100 روپے مہنگا کیا گیا، فضل الرحمن پٹرول سے بھی زیادہ بڑھ گیا، 45 فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گھی اور آٹا سمیت سب کچھ مہنگا ہو گیا۔ میر جعفر اور میر صادق یہاں سازش کر کے ہماری حکومت گرائی۔ ہم فیصلہ کن وقت پر کھڑے ہیں،یہ چور اگر ملک پر مسلط رہے تو ملک کی پرواز اوپر نہیں جائے گی۔ قوم کو جگانے کے لیے پورے ملک میں نکلا ہوں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مجھ پر 15 ایف آئی آرز درج ہیں، میری پارٹی کے کارکنوں پر ایف آئی آرز درج ہیں، مجھ پر ہزاروں ایف آئی آرز درج ہوں میں ہمت نہیں ہارو ں گا، مجھے جیل میں ڈال دیں، ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں، یہ لوگ عمران ریاض خان سمیت دیگر صحافیوں کو جیل میں ڈال رہے ہیں۔ ایاز امیر جیسے دانشور کو ڈرایا اور تشدد کیا گیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ لاہور میں مسٹر ایکس الیکشن میں پوری دھاندلی کی کوشش کر رہا ہے، مسٹر ایکس آپ دھاندلی سے کیا دھاندلے سے بھی الیکشن نہیں جیت سکتے، چیف الیکشن کمشنر تم جتنا مرضی حمزہ شہباز اور مریم نواز کے پیرو میں گر جاؤ، میں نے الیکٹرانگ ووٹنگ مشین لانے کی پوری کوشش کی، چیف الیکشن کمشنر نے بھی ای وی ایم کی مخالفت کی، ایک رپورٹ آئی ہے جس کے مطابق 163 طریقے سے الیکشن میں دھاندلی کی جاتی ہے، ای وی ایم کی مدد سے دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہو جاتے ہیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.