اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مہگائی کے خلاف پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے میں پستول لے کر پنڈال میں داخل ہونے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس حکام نے جلسہ گاہ انٹری پوائنٹ پر غنی نامی شخص سے اسلحہ برآمد کیا۔
حکام کے مطابق اسلحہ بردار شخص خیبرپختونخوا کے شعبہ پبلک ہیلتھ کا ملازم نکلا جس کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور 10 راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔
علاوہ ازیں پولیس نے فیض آباد کے مقام پر مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی کو کالے شیشوں کے سبب روکا اور کار سوار تحریک انصاف کی جلسہ گاہ جا رہے تھے، کار سواروں کو مشکوک پاتے ہوئے تلاشی لی گئی جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق کار سواروں کو مزید تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی کو مزید الرٹ کرنے کا احکامات جاری کردیے ہیں اور ہدایت دی کہ چیکنگ میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس طرح کے مزید افراد بھی موجود ہوسکتے ہیں اس لیے سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، عوام کی جان و مال کی حفاطت اسلام کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے جلسے کے منتظمین سے گزارش کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں، خطرات اندرونی بھی ہوسکتے ہیں چاہے کوئی اپنے آپ کو سرکاری ملازم بھی ظاہر کرے پھر بھی سکیورٹی چیک کی جائے، دہشت گردی کے خطرات اس کے علاوہ ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

