تازہ تر ین

مشرقی یوکرین میں شدید لڑائی جاری، روسی فوج کا پلڑا بھاری

کیف: (ویب ڈیسک) مشرقی یوکرین میں شدید لڑائی جاری ہے جہاں روسی فوج کا پلڑا بھاری ہے، دوسری جانب روس نے کہا ہے امریکا یوکرین کو میزائل سسٹم فراہم کرکے جلتی پر تیل کا کم کر رہا ہے۔
روس کی مشرقی یوکرین میں پیش قدمی جاری ہے، یوکرینی فورسز کو روسی فوج کے شدید حملوں کے سبب سویئرڈونٹیسک سمیت لوہانسک سے پسپا ہونا پڑ رہا ہے، دوسری جانب روس نے یوکرین کو میزائل سسٹم دینے پر امریکا پرکڑی تنقید کی ہے، روس کا کہنا ہے کہ امریکا جان بوجھ کر جلتی پر تیل کا کام کررہا ہے، یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے پر امریکا سے براہ راست تصادم کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔
اُدھر برطانیہ اور جرمنی نے بھی یوکرین کو ائیر ڈیفنس سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv