کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کامن ویلتھ گیمز اور آئرلینڈ میں شیڈول سہ فریقی خواتین سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کرنے والے سکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔
ٹیم کے اعلان سے قبل کپتان بسمہ معروف، ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ سے بھی مشاورت کی گئی، دونوں ایونٹس کے لئے 15رکنی اسکواڈ سمیت تین ریزروکھلاڑی غلام فاطمہ، ام ہانی اور صدر شمس بھی ساتھ جائیں گی۔
پاکستان، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے مابین سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز 16 سے 24 جولائی تک بیلفاسٹ میں کھیلی جائے گی، کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ٹیم اپنے تین میچز 29، 31 جولائی اور 3 اگست کو بالترتیب بارباڈوس، بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ یکم سے 11 جولائی تک اسلام آباد میں لگایا جائے گا،جبکہ اسکواڈ 12 جولائی کو برطانیہ روانہ ہوجائے گا۔
قومی سکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمیمہ سہیل ، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

