تازہ تر ین

پرویز الٰہی کا تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفوں پر نظرثانی کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور چوہدری پرویزالہی کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے تحریک انصاف کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ پارلیمنٹ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کا جمہوری فورم ہے، اس لئے تحریک انصاف قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر نظرثانی کرے۔
چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایوان سے باہر آکر اپنے لئے مزید مشکلات پیدا کرے گی۔ پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کرنی چاہیے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آپکے مشورے سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کرونگا۔ چوہدری پرویزالہی نے پنجاب میں 20 حلقوں پر ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ق کی جانب سے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv