تازہ تر ین

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی اورنئی قیمت ایک ہزار 855 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کراچی، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 38 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 302 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 1 لاکھ 18 ہزار 398 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv