لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں تاہم خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ حقیقی آزادی لانگ مارچ کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے خوفزدہ ہیں اور جعلی حکمران لانگ مارچ کو روکنے کے لیے ہر غیر قانونی کام کر رہے ہیں۔ عوام کی ایک ہی دہائی ہے اگر حکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو آئے کیوں ہو ؟
پرویز الہیٰ نے کہا کہ عوام کے ساتھ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بھی عارضی حکومت پر اعتبار نہیں جبکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستے تیل کا معاہدہ کیا تھا اور اگر اس پر عمل کیا جاتا تو آج ڈالر آسمان سے باتیں نہ کر رہا ہوتا۔ مہنگائی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

