پشاور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مردان کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے حقیقی آزادی مارچ میں شہید ہونے والے کارکن سید احمد کے گھر پہنچے اور مرحوم سید احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی۔
عمران خان کے دورہ مردان کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر پارٹی قائدین بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر مرحوم سید احمد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
سید احمد کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ سید احمد آزادی مارچ کا شہید ہے، ہمارے دین میں شہیدوں کا سب سے اونچا رتبہ ہے، سید احمد جیسے کارکنوں کی قربانی سے حقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سید احمد جان کی قربانی کو بھولنے نہیں دیا جائیگا، پارٹی کو سید احمد شہید کی قربانی پر فخر ہے، سید احمد جان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، پارٹی شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سید احمد شہید کے بچوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

