لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے قتل کیس میں مرکزی ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ہمراہی ملزمان اسد سرور بھٹی اور کانسٹیبل عرفان کو بری کر دیا گیا۔ ملزمان پر سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا جو وقوعہ کے دو سال تین ماہ بعدسنایا گیا ہے۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ وکلا نے مجموعی طور پر 28 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی ۔جیل حکام کی جانب سے ملزم مفخر عدیل کو سخت سیکورٹی میں کمرہ عدالت میں پیش کیا ۔مفخر عدیل کے وکلا تیزاب بیچنے والے دکاندار گواہ ملک عمران کے بیان پر جرح مکمل کر چکے ہیں، مکان لے کر دینے والے پراپرٹی ڈیلر کے بیان پر جرح مکمل کی گئی جبکہ ملزمان کے فنگر پرنٹ لینے اور سیمپل اکٹھے کرنے والے گواہان کے بیانات پر بھی جرح مکمل کی گئی۔
پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف 26 گواہوں کے بیانات قلمبند کرواچکے ہیں، ایس ایس پی مفخر عدیل نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر قتل کیا۔ یاد رہے کہ 10 فروری 2020 کو شہباز تتلہ قتل کیس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ 14 اکتوبر 2020 کو شہباز تتلہ قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

