تازہ تر ین

کل سیاہ دن تھا، عمران خان نے نئی پارٹی متعارف کرائی، پی ٹی آئی عوامی جماعت نہیں رہی: شرجیل میمن

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، عمران خان نے اپنی نئی جماعت متعارف کروائی، ٹائیگرز کو میدان میں لا کر دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کے ورکرز نے پولیس پرحملے کیے، گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جہاد اقتدار کیلئے تھا، کل میڈیا کے کیمرے توڑے گئے، پی ٹی آئی اب عوامی جماعت نہیں رہی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا یہ ریڈ زون میں نہ جائیں لیکن یہ وہاں گئے، پی ٹی آئی کے کسی ایم پی اے پرتشدد نہیں ہوا۔
شرجیل میمن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرسیاسی طرز عمل تبدیل نہ ہوا تو مزید نقصان ہوگا، یہ کبھی کہتا تھا کہ نیوٹرل رہیں، پھرکہتا ہے کہ نیوٹرل نہ رہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv